• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی شرائط پر عالمی مبصر مشن کا دورہ فلسطین بے مقصد ہے: حماس

پیر 10-10-2016
in حماس
0
0Pala4647
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے مبصرین کے وفد کے دورہ فلسطین پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیلی شرائط کے تحت اور بے معنی قرار دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت کے مبصرین صہیونی ریاست کی شرائط کے تحت فلسطین کے دورے پر آئے۔ انہوں نے غزہ جیسے اہم فلسطینی علاقے کو اپنے دورے میں شامل نہیں رکھا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی قوم کے زخموں کو ایک بار پھر تازہ کیا گیا ہے۔ فلسطینی قوم عالمی عدالت انصاف سے عدل وانصاف کی توقع رکھتی ہے مگر عالمی مبصرین کا اسرائیلی شرائط اور مرضی کے تحت مخصوص علاقوں کا دورہ کرنا اور منتخب شخصیات سے ملاقاتیں کرنا افسوسناک ہی نہیں بلکہ بے معنی بھی ہے۔ اس دورےکا نہ تو فلسطینی قوم کو کوئی فایدہ پہنچ سکتا ہے اور نہ عالمی عدالت کے لیے سود مند ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت کے مبصرین کا ایک وفد فلسطین اور اسرائیل کے دورے پرآیا ہے۔ پانچ روزہ دورے کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران عالمی مبصرین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیلی زیرتسلط علاقوں کا دورہ کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں مگر دورے میں اسرائیلی جنگوں سے تباہ اور مسلسل صہیونی محاصرے کے شکار غزہ کی پٹی کو شامل نہیں کیا گیا۔ جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے عالمی عدالت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب عالمی عدالت نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ مبصرین کا یہ دورہ صرف ایک جائزہ اور مطالعاتی دورہ ہے۔ مبصرین اس دورے میں فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے شواہد جمع نہیں کررہے ہیں۔۔

حماس کی جانب سے عالمی عدالت کے وفد کے مشروط دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی شرائط پر دورے کے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں۔ زخم خوردہ فلسطینی قوم کو اس طرح کے دوروں کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ عالمی عدالت کو چاہیے کہ وہ جاندار موقف اپناتے ہوئے اپنے مبصرین فلسطین میں بھیجے جو یہاں پر صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کے شواہد جمع کرکے صہیونی ریاست کے خلاف ان جرائم کے مقدمات قائم کریں۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں ایسے کئی مقدمات درج ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے سنہ 2014ء کے دوران غزہ کی پٹی پر فوج کشی کے دوران بدترین جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ جنگ کے دوران سیکڑوں بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا۔ عالمی عدالت میں مقدمات ہونے کے باوجود عدالت کوئی اہم تحقیقاتی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حال ہی میں عالمی عدالت انصاف نے ایک جائزہ مشن فلسطین اور اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل نے اس شرط پر مبصر مشن کو داخلے کی اجازت دی کہ وہ جنگی جرائم کے شواہد اکھٹے کریں گے اور نہ غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی شرائط پر عالمی مبصر مشن کا دورہ فلسطین بے مقصد ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.