• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل اور محمود عباس 20 جون کوقومی حکومت کا اعلان کریں گے

جمعرات 07-06-2012
in حماس
0
plf hamas_and_fatah
0
SHARES
1
VIEWS

plf hamas_and_fatah

فلسطین کی دو بڑی سیاسی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور الفتح نے قومی حکومت کے سلسلے میں تمام انتظامات اور مذاکرات مکمل کرلیے،

جس کے بعد قومی حکومت کا باقاعدہ اعلان دونوں جماعتوں کے سربراہ خالد مشعل اور محمود عباس رواں ماہ کی بیس تاریخ کو کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز قاہرہ میں حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان مصری انٹیلی جنس سربراہ کی نگرانی میں طویل مذٓاکرات ہوئے۔ بعد ازاں قاہرہ انٹیلی جنس کے دفترسے میڈیا کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی دونوں جماعتیں قومی حکومت کے قیام پر متفق ہونے کے ساتھ اس کے ایجنڈے پربھی متفق ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی اعلان بیس جون کو حماس کے لیڈر خالد مشعل اور فتح کےسربراہ محمود عباس قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز قاہرہ میں حماس اور فتح کی قیادت کے مذاکرات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئے۔ دونوں جماعتوں نے قومی حکومت کی تشکیل کے نہایت فراخ دلی اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں نے فلسطینی مجلس قانون ساز کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ قانون ساز کونسل کو جلد منظم کردیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دونوں جماعتوں کی مرکری قیادت نے ایک ماہ قبل بنائی گئی بنیادی آزادیاں کمیٹی اور قومی مفادات کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی۔ ان سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں دونوں جماعتوں کی حکومتیں مفاہمت کے لیے ماحول ساز بنانے کی پابند ہوں گی۔ سیاسی گرفتاریوں پر پابندی ہوگی اور مجلس قانون ساز کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے اراکین کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.