غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اتوار کو علی الصباح ایک گھر میں کوئلے کی گیس بھرنے سے دو معمر میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی نے بتایا کہ غزہ میں 90 سالہ محمد حجازی ابو القمصان اور اس کی اہلیہ 88 سالہ فاطمہ محمد ابو قمصان دم گھٹنے سے فوت ہوگئے۔خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردی معاشی پابندیوں اور بجلی کی بندش سے وہاں کی شہری آبادی کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ گیارہ سال سے مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری گھروں میں کوئلے جلانے پر مجبور ہیں۔