غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رفح میں ایک تجارتی ٹنل کو دھماکے سے اڑانے کے مصری فوج کے اقدام کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت داخلہ نے آج اعلان کیا کہ کل رات رفح میں ایک تجارتی ٹنل کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مصر کی فوج نے کل رات ایسے میں اس ٹنل کو دھماکے سے اڑا دیا کہ جب فلسطینی مزدور اس ٹنل کی مرمت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سانحے میں 3 فلسطینیوں کے شہید ہونے کے علاوہ 5 دیگر افراد کو مہلک گیس سے دم گھٹنےکی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گزشتہ 10 سال سے غزہ پٹی کے محاصرے کی وجہ سے فلسطینی ٹنل کے ذریعے اپنی روز مرہ کی اشیاء اورادویات غزہ پہنجاتے ہیں۔