• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر کے ساتھ معیاری اور مثبت تعلقات کے قیام میں اہم پیش رفت:حماس

اتوار 02-07-2017
in غزہ
0
0Pala7670
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت کے برادر ملک مصر کے ساتھ مثبت اور معیاری تعلقات کے قیام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی فلسطین کی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ہفتوں کےدوران حماس اور مصر کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام میں اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ قاہرہ اور حماس کے درمیان کئی اہم شعبوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دو طرفہ دلچسپی کے امور میں مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے ضرورت سے اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انتظامیہ نے مصر کے ساتھ سیکیورٹی کےحوالے سے طے پائے اہم نکات پر عمل درآمد کیا ہے۔ ہمارا مقصد مصر کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور سرحد کو ہرقسم کی غیرقانونی آمد و رفت سے محفوظ بنانا ہے۔ حماس کو مصر کی قومی سلامتی کا ادراک ہے۔ مصر کی قومی سلامتی فلسطین کی قومی سلامتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مصری حکومت جلد ہی غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دے گی تاکہ غزہ کے شہریوں کو بیرون ملک تجارت ضروریات کے لیے سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ غزہ کے شہریوں کو بیرون ملک جانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

قبل ازیں غزہ کی پٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے بتایا کہ فلسطین کا ایک تکنیکی وفد جلد ہی قاہرہ  کے لیے روانہ ہوگا۔ وفد مصری حکام کے ساتھ غزہ کی پٹی کی سرحد پر سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غزہ کو ایندھن کی سپلائی پر بات چیت کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.