• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر کے ساتھ سرحد پر رفح کی گزرگاہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے

جمعرات 02-11-2017
in غزہ
0
0Pala9099
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم حماس نے بدھ کے روز مصر کے ساتھ "رفح” کی سرحدی گزرگاہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے ذمے داران نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت گزر گاہ کا انتظام منتقل کیا گیا۔

بفلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حماس تنظیم نے اسرائیل اور مصر کے ساتھ غزہ پٹی کی سرحدی گزرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام قاہرہ کے توسط سے طے پائے جانے والے اس معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے جس نے حماس اور فتح کے درمیان دس سے جاری بحران کو ختم کر دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین اسرائیل کے ساتھ سرحد پر دو گزرگاہوں اریز اور کرم ابو سالم اور مصر کی سرحد پر رفح کی گزرگاہ میں داخل ہو گئے جب کہ حماس کے تمام ملازمین اپنا سامان سمیٹ کر ٹرکوں میں کوچ کر گئے۔

اس موقع پر رفح کی گزرگاہ پر مصری جانب فلسطینی اور مصری پرچموں کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تصاویر بھی بلند کی گئیں۔

فلسطینی شہری امور کی اتھارٹی کے سربراہ حسین الشیخ کا کہنا ہے کہ مصری حکام کے ساتھ رابطہ کاری سے آئندہ ماہ کے وسط تک رفح کی گزرگاہ پر معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

دریں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے لیے مصری سفیر سامی مراد کی سربراہی میں مصر کا ایک سکیورٹی وفد گزرگاہوں کے فلسطینی حکومت کے حوالے کیے جانے کی کارروائی کی نگرانی کے لیے پہنچ گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.