• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر اور اسرائیل نے مل کراہالیانِ غزہ کا گلا گھونٹ رَکھا ہے:عالمی بنک

ہفتہ 23-05-2015
in غزہ
0
plf egypt-israel
0
SHARES
7
VIEWS

عالمی بنک نے کہا ہے کہ فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بدترین انسانی صورت حال اور دو ملین آبادی کا گھیرا تنگ کرنے کی ذمہ داری مصر اوراسرائیل دونوں پرعاید ہوتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی بنک کے واشنگٹن میں قائم ہیڈ کواٹرسے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد 43 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ بے روزگاری کا یہ ایک نیاعالمی ریکارڈ ہے، کیونکہ بے روزگار افراد کی اکثریت جامعات کے نئے فارغ ہونے والے طلباء پرمشتمل ہے جن کےپاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔

عالمی بنک نےغزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی کا ذمہ دار براہ راست قابض اسرائیل اور پڑوسی ملک مصرکو قراردیا اور کہا کہ غزہ کے عام کا گلا گھوٹنے میں یہ دونوں ملک ذمہ دار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پرعاید معاشی پابندیوں کے نتیجے میں مقامی پیداوار نصف سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے اور ایک عام شہری کی اوسط آمدنی سنہ 1994 ء کی شرح آمدن سے بھی 31 فی صد کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی کو مصر اور اسرائیل کی جانب سے پابندیوں کا سامنا نہ ہو تو غزہ کی پٹی کی معیشت موجودہ حساب سے چار گنا بہتر ہوسکتی ہے۔

یہ رپورٹ عالمی بنک کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر اسٹین لائو یورجنسن نے تیار کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 ء کی جنگ اورمعاشی ناکہ بندی غزہ کی معیشت کی تباہی کے دو بڑے اسباب ہیں۔ درآمدات وبرآمدات کم اور مقامی صنعتی پیداوار میں 60 فی صد کمی کردی ہے۔

یہ رپورٹ آئندہ ہفتے برسلز میں ہونے والے ڈونرز ممالک کے اجلاس میں بھی پیش کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی، پانی، سیوریج، معیشت، زراعت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.