• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر اور اسرائیل غزہ کی بند گذرگاہیں کھول دیں:اقوام متحدہ کا مطالبہ

جمعرات 09-07-2015
in غزہ
0
plf egypt-israel
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ نے مصری حکومت اور صہیونی ریاست سے فلسطین کے محاصرے کا شکار علاقے غزہ کی پٹی کی تمام اندرونی اور بیرونی گذرگاہیں فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویار میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصر اور اسرائیل دونوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی تمام راہداریاں کھول دیں تاکہ فلسطینی آزادی کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک سفر کر سکیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کئی بار مصراور اسرائیل سے غزہ کی پٹی کی راہ داریاں کھولنے کامطالبہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایک بارپھر ان دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور تمام راہ داریاں کھول دیں۔

ایک سوال کے جواب میں بان کی مون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کےعمل میں سست روی کا ایک سبب علاقے کا محاصرہ بھی ہے۔ ہم مصر اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کریں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.