مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویار میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصر اور اسرائیل دونوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی تمام راہداریاں کھول دیں تاکہ فلسطینی آزادی کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک سفر کر سکیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کئی بار مصراور اسرائیل سے غزہ کی پٹی کی راہ داریاں کھولنے کامطالبہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایک بارپھر ان دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور تمام راہ داریاں کھول دیں۔
ایک سوال کے جواب میں بان کی مون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کےعمل میں سست روی کا ایک سبب علاقے کا محاصرہ بھی ہے۔ ہم مصر اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
