• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مشرقی غزہ میں قابض صیہونی فوج کی توپ خانے سے شدید گولہ باری

جمعہ 16-03-2018
in غزہ
0
0Pala10438
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی مکانات کونقصان پہنچا اور متعدد  مویشی ہلاک ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔ کئی گولے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر گرے جب کہ بعض گولے قریبی کھیتوں میں بھی گرے ہیں۔

مقامی فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے جواب میں بھی فائرنگ کی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مرکز پر وحشیانہ بمباری کی۔ طیاروں سے گرائے گئے بموں سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں شہداء قبرستان کے اطراف میں ٹینکوں سے گولہ باری کی۔ متاثرہ علاقے میں آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زمینی اور فضائی کارروائی کے بعد فلسطینی شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرحد پرگشت کے دوران چار زور دار دھماکے ہوئے۔ یہ بم دھماکے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.