غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
