غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے مصرنے ایک بار پھر کوششیں شروع کی ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کے روز فلسطین کی مختلف جماعتوں کے وفود مصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمییٹز کے ترجمان ابو مجاھد نے بتایا کہ مصر کی دعوت پر فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان میں مصر کی زیرنگرانی مصالحتی بات چیت بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں قومی مصالحت کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو آگے بڑھانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد، اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)، تحریک احرا المجاھدین، عوامی مزاحمتی کمیٹی اور دیگر جماعتوں کے وفود رفح گذرگاہ کے راستے قاہرہ روانہ ہوئے۔
حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی مصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے حماس کے وفد نے مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔