• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے خلاف غزہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے

ہفتہ 10-06-2017
in غزہ
0
0Pala7468
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد خلیجی ریاست قطرکی حمایت میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں مسجد المدینہ کے باہر گراؤنڈ میں ہزاروں فلسطینیوں نے جمع ہو کر قطر کی حمایت اور اس کے بائیکاٹ کی مخالفت میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قطری حکومت اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے چار عرب ملکوں کی طرف سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

اس موقع پر غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے تعمیر کردہ ’حمد سٹی‘ کی نگران کونسل کے ترجمان حسام احمد نے کہا کہ قطر کے خلاف ایک منظم سازش کی جا رہی ہے۔ قطر کے خلاف سفارتی بائیکاٹ کی سازش کا مقصد دوحہ کے علاقائی محوری کلیدی کردار کو متنازع بنانا اور قطر کو عالمی اور علاقائی سطح پر تنہا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطری حکومت کو مظلوم فلسطینی قوم اور دنیا بھرکی دیگر مظلوم اقوام کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحہ کا سفارتی، تجارتی اور تمام شعبوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.