غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل اور مصری بحری جہازوں نے فلسطینی علاقوں کے ساحل سے کچھ ہی دور مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی مچھیروں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر فلسطینی مچھیروں پر فائرنگ کردی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مصری بحری فوج نے بھی رفح کے ساحل پر فلسطینی کشتیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔مصری بحریہ اس سے پہلے بھی کوئی وجہ بتائے بغیر فلسطینی مچھیروں پر فائرنگ کرچکی ہے۔ ان حملوں کے دوران کسی مچھیرے کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
