• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی محکمہ صحت نے اسرائیلی طبی امداد ٹھکرا دی

جمعرات 17-05-2018
in غزہ
0
0Pala10926
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطنیی وزارت صحت نے کل بدھ کے روز اسرائیل کی طرف سے بھیجا گیا طبی سامان وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے لیے یہ امدادی سامان اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ڈیوڈ کریسنٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ادویات اور طبی سامان سے لدے تین ٹرک کرم ابو سالم گذرگاہ تک پہنچائے گئے تاہم فلسطینی محکمہ صحت اور دیگر حکام نے اسرائیلی حکام کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے ٹرک وصول کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں امدادی ٹرک واپس روانہ کردیے گئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں ادویات سے لدے تین ٹرک بھیجے تھے تاہم انہوں نے امداد وصول کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد امدادی سامان واپس اسرائیل روانہ کردیا گیا۔

دریں اثناء فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت صحت نے مذہبی اور قومی جماعتوں کے مطالبے پر اسرائیل کی طرف سے بھیجی گئی طبی امداد مسترد کر دی ہے۔

البرش نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں اسرائیلی ریاست کا احسان اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ صیہونی فوج نہتے فلسطینیوں اور بچوں کا قتل عام کرتی ہے اور اس کی طرف سے امدادی سامان وصول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے مظاہرین پر حملہ کرکے کم سے کم ساٹھ مظاہرین شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی کردیے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.