• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی اتھارٹی غزہ کے مریضوں پرعائد پابندی اٹھانے کو تیار

ہفتہ 01-07-2017
in غزہ
0
0Pala7631
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بیرونی دباؤ کے بعد غزہ کی پٹی کے مریضوں پر عائد کردہ پابندیاں اٹھانے اور مریضوں کو غزہ سے باہر لے جانے کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کے مریضوں پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ سفری پابندیوں پر سخت عالمی رد عمل سامنے آیا تھا جس کے بعد رام اللہ حکومت غزہ کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں علاج کے لیے لے جانے کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔ کل اتوار سے غزہ کے مریضوں کو دوسرے فلسطینی شہروں میں لے جانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے مریضوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے فلسطینی اور اسرائیلی انتظامیہ کےدرمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مقرر کردہ رابطہ کار ’بولی مرد خائی‘  اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان غزہ کے مریضوں کو دوسرے فلسطینی شہروں کے اسپتالوں میں داخل کرنے کی اجازت پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ عالمی دباؤ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے غزہ کے مریضوں کو غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قائم اسپتالوں میں داخل کرنے کی اجازت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ایک ہفتہ قبل غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں زیرعلاج  مریضوں کو دوسرے فلسطینی شہروں میں قائم اسپتالوں میں داخل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت ایک درجن فلسطینی علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث اسپتالوں میں دم توڑ چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی غزہ کے مریضوں پرعائد پابندی اٹھانے کو تیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.