• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ:سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں فلسطینی اتھارٹی کے رحم وکرم پر

منگل 04-07-2017
in غزہ
0
0Pala7632
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے مریضوں پر عائد سفری پابندی ختم نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے غزہ کی پٹی میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے امراض میں بھی شدت آتی جا رہی ہے۔ جب سے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو دوسرے علاقوں کےاسپتالوں میں داخل کرنے سے روکا گیا ہے غزہ کے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ جمعہ کے روز فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ غزہ میں کینسر کے تین مریضوں کو غرب اردن یا کسی دوسرے علاقے کے اسپتال میں ریفر کرنے کی اجازت دے کیونکہ ان تینوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہیں، مگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں پر سفری پابندیوں کے بعد غزہ کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونے لگے ہیں۔ سیکڑوں فلسطینی مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے دو ہفتے قبل غزہ کی پٹی کے مریضوں پر بیرون غزہ اسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث 13 فلسطینی مریض دم توڑ چکے ہیں جن میں چار یر خوار بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے گذشتہ اتوار کو غزہ کے مریضوں پر عائد کردہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا مگر عملا ابھی تک اس اعلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں رام اللہ اتھارٹی کے رحم وکرم پر ہیں۔ اگر مریضوں پر سفری پابندیاں برقرار رہتی ہیں تو غزہ میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عائد ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ:سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں فلسطینی اتھارٹی کے رحم وکرم پر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.