• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے مریضوں کی موت، محمود عباس کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

پیر 03-07-2017
in غزہ
0
0Pala7681
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی کے مریضوں پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے نتیجے میں 13 مریضوں کی موت پر صدر محمود عباس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک ہفتے کے دوران 13 مریضوں کی اسپتالوں میں ہونے والی موت کے ذمہ دار صدر عباس ہیں۔

انہوں نے غزہ کے مریضوں پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے نتیجے میں ان مریضوں کو سہولیات سے آراستہ فلسطین کے دوسرے اسپتالوں میں نہیں بھیجا جا سکا۔

غزہ کی پٹی میں انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شیر خوار بچوں سمیت 13مریضوں کی موت کی ذمہ داری صدر محمود عباس اور ان کے وزیر صحت جواد عواد پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے بیماروں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں قائم اسپتالوں میں منتقل کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

ادھر غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں زیرعلاج کئی مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے مریضوں پر عائد کردہ سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے باوجود مریضوں کو دوسرے شہروں میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں مریضوں کی اموات کا سبب بننے والے فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے مریضوں کی موت، محمود عباس کے خلاف مقدمے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.