غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہریوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد کی دوسری طرف پھینکے گئے آتشیں کاغذی جہازوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ دوسری جانب غزہ کے بالمقابل اسرائیلی کالونیوں میں آتش زدگی کی وجہ سے ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے قریب کاغذی جہازوں سے لگنے والی آگ کے نیتجے میں ’نتیوٹ‘ کیبوٹس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سدیروت اور اطراف کے علاوں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔