غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپخانے سے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ اور وسطی غزہ میں گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے دو گولے المغازی پناہ گزین کیمپ میں مزاحمتی مرکز کے قرین گرے جب کہ البریج کیمپ کے قریب بھی توپخانے سے متعدد گولے داغے گئے۔
