• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کےلیےخواتین کے عالمی امدادی قافلے کی تیاری

منگل 01-03-2016
in غزہ
0
0Pala0503
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم اداروں نے خواتین کے ایک عالمی قافلے کی تیاری شروع کی ہے۔ جلد ہی یہ قافلہ سمندر کے راستے غزہ کی جانب عازم سفر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے میں سرگرم ’’فریڈم فلوٹیلا اتحاد‘‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کی جانب خواتین کے ایک قافلے کو روانہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ تیاری مکمل ہوتی ہی قافلہ غزہ کی جانب روانہ ہوجائے گا۔

فریڈم فلوٹیلا اتحاد میں شامل گروپ’’میلوں کی مسکراہٹ‘‘ کے رابطہ کار عصام یوسف نے ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں مرد کارکنوں پر مشتمل قافلے غزہ کی پٹی روانہ کیے جاتے رہے ہیں مگر اب کی بار خواتین کا ایک امدادی جہاز تیار کیا جا رہا جو امدادی سامان کے ساتھ سمندر کے راستےغزہ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے میں سرگرم اداروں نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی سرکردہ خواتین اہلکاروں سے رابطوں کے بعد خواتین کا امدادی قافلہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قافلے میں عرب، مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین سے بھی خواتین اس قافلے کا حصہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006 ء میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی کامیابی کے بعد اسرائیل نے انتقامی پالیسی کے تحت غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ یہ پابندیاں آج تک قائم ہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں بدترین انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔ امدادی اداروں کی جانب سے غزہ کے محصورین کے لیے بھیجے گئے امدادی قافلوں پربھی صہیونی فوج یلغار کرلیتی ہے جس کے نتیجے میں بیرون ملک سے کی جانے والی امدادی کارروائیاں بھی بے کارثابت ہوتی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی ناکہ بندی توڑنے کےلیےخواتین کے عالمی امدادی قافلے کی تیاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.