• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی عرب دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

اتوار 26-06-2016
in غزہ
0
0Pala1796
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیلی پابندیاں عاید ہیں اور شہریوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے وہیں غزہ کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پورے مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کی ایک سو بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حال ہی میں اس وقت ملا جب امریکا میں قائم U.S News and World Report نامی ادارے نے عرب دنیا کی 2000 جامعات اور بڑے تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم پر ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی۔ رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کے دو ہزار قابل ذکر تعلیمی اداروں میں 120 کو عالمی معیار کے تعلیمی ادارے قرار دیا گیا ہے۔ ان میں غزہ کی پٹی میں قائم اسلامی یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو ایس ورلڈ رپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تعلیمی معیار جانچنے کے لیے 11 اہم اصول وضع کیے گئے تھے۔ ان میں تعلیمی کارکردگی، تدریسی معیار، تدریسی شہرت، اسٹاف کی علمی قابلیت، طلباء کا معیار تعلیم، اسٹاف اور طلباء کو اطمینان بخش ماحول کا حاصل ہونا، تحقیقی مقالات جات اور دیگرمعیاری اصول وضع کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی 1978ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس کی اندرون اور بیرون ملک بھی کئی شاخیں قائم ہیں۔ اس میں 20 ہزار طلباء طالبات زیرتعلیم ہیں اور اپنے قیام کے بعد اب تک 63000 طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر چکی ہے۔ یونیورسٹی میں 120 اقسام کے مختلف کورسز اور تعلیمی پروگرامات کرائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ یونیورسٹی 22 تعلیمی یونٹوں پر مشتمل ہے اور دنیا بھر میں 140 عالمی اداروں کے ساتھ بھی اس کی شراکت جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کی اسلامی یونیورسٹی عرب دنیا کی بہترین جامعات میں شامل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.