• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کشیدگی کے بعد مصری ثالثی سے فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی

اتوار 15-07-2018
in غزہ
0
0Pala11502
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے بعد فریقین مصر کی ثالثی کے تحت جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہناہے کہ فریقین میں جنگ بندی مصر کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے بتایا کہ ہفتے کے روز مصری حکام کے ساتھ مسلسل رابطوں کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مصر نے سنہ 2014ء کے جنگ بندی معاہدے کو فعال رکھنے کے لیے دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالا۔ نیز معاہدے میں علاقائی اور عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مصری رکن پارلیمنٹ محمد حمزہ نے ’الحدث‘ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مصر کی تجاویز قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین میں جنگ بندی پر عمل درآمد چند گھنٹوں کے اندر اندر شروع ہو جائے گا۔

درایں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے بھی ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو بچے شہید اور ایک درجن شہری زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی بمباری کے جواب میں راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کشیدگی کے بعد مصری ثالثی سے فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.