• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر حملے کو دفاعی جنگ قرار دے کر قوم سے دھوکہ کیا گیا: لائبرمین

جمعہ 30-01-2015
in غزہ
0
plf defensive-war
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم نیتن یاھو کی بعض پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے یہودیوں کی زندگی محفوظ ہونے کے بجائے مزید خطرات کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکری گروپوں کے خلاف آپریشن کو اسرائیل کی "دفاعی جنگ” قرار دیا۔ غزہ جنگ کو دفاع کا نام دینا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ ‌کے مطابق لائیبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جولائی اور اگست دو ہزار چودہ کے دوران مسلط کی گئی جنگ کو اسرائیل کی دفاعی جنگ قرار دینا غلطی ہی نہیں بلکہ قوم کے ساتھ بھی دھوکہ ہے۔ فلسطین کی دہشت گرد تنظیموں سے جس طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی گئی اس نے اسرائیلی عوام کی زندگی کو اور بھی مشکلات سے دوچار کیا۔

وزیرخارجہ نے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے مزارع شعبا میں حزب اللہ کے حملے کے جواب میں سخت کارروائی کی دھکی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں ‌نے کہا کہ ایسی دھمکیوں سے دشمن تنظیمیں جب چاہتی ہیں یہودیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نے شمالی فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنا کر متعدد صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.