وزیراعظم نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکری گروپوں کے خلاف آپریشن کو اسرائیل کی "دفاعی جنگ” قرار دیا۔ غزہ جنگ کو دفاع کا نام دینا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق لائیبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جولائی اور اگست دو ہزار چودہ کے دوران مسلط کی گئی جنگ کو اسرائیل کی دفاعی جنگ قرار دینا غلطی ہی نہیں بلکہ قوم کے ساتھ بھی دھوکہ ہے۔ فلسطین کی دہشت گرد تنظیموں سے جس طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی گئی اس نے اسرائیلی عوام کی زندگی کو اور بھی مشکلات سے دوچار کیا۔
وزیرخارجہ نے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے مزارع شعبا میں حزب اللہ کے حملے کے جواب میں سخت کارروائی کی دھکی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دھمکیوں سے دشمن تنظیمیں جب چاہتی ہیں یہودیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نے شمالی فلسطین کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنا کر متعدد صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
