• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں یتیموں، معذوروں کا ’او آئی سی’ کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

جمعرات 18-05-2017
in غزہ
0
0Pala7214
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سیکڑوں یتیم بچوں، غریب و نادار شہریوں، معذوروں اور بیواؤں نے اسلامی تعاون تنظیم کا ’او آئی سی‘ کا بند دفتر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی تعاون تنظیم کے بند دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پرالزام عائد کیا کہ غزہ میں او آئی سی اور اس کے ذیلی اداروں کو رام اللہ اتھارٹی کے حکم پر بند کیا گیا ہے۔ غزہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفاتر کی بندش غریبوں، یتیم بچوں اور بیواؤں کے ساتھ انتقامی پالیسی اپناتے ہوئے انہیں بنیادی مراعات سے محروم کرنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ میں اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے ذیلی اداروں کے تمام دفاتر کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات کرے تاکہ ’او آئی سی‘ کی جانب سے ناداروں، یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کا سلسلہ بحال کیا جاسکے۔

اس موقع پر سماجی رہنما ماجد ابو مراد نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے فلاحی اداروں کے دفاتر بند کرنے کا کیا جواز ہے۔ کیا فلسطینی اتھارٹی غزہ کے ہزاروں یتیم بچوں، معذوروں، بیواؤں اور نادار شہریوں کی کفالت روک کر ستم رسیدہ شہریوں سے انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب صہیونی ریاست نے غزہ کی تمام اطراف سے ناکہ بندی کررکھی ہے، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کے فلاحی اداروں کے دفاتر بند کرنا بدترین ظلم ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں یتیموں، معذوروں کا ’او آئی سی’ کا دفتر کھولنے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.