• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں خوراک کی قلت کا ذمہ دار اسرائیل ہے: این جی اوز

منگل 16-05-2017
in غزہ
0
0Pala7190
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں (این جی اوز) نے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کی تمام ذمہ اسرائیل پرعائد کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے اہالیان غزہ کے خلاف اختیار کردہ انتقامی پالیسیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ’این جی اوز نیٹ ورک‘ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 60 فی صد شہری خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

غزہ میں این جی اوز نیٹ ورک کے ‘ایگری کلچرل ریلیف‘ پروگرام کے ڈائریکٹر تیسیر محیسن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نے غزہ کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں جس کے نتیجے میں روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

غزہ میں این جی اوز کے زیرانتظام ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے تیسیر محیسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں موجودہ غذائی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے جس نے غزہ کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کررکھا ہے۔ علاقے میں کاروباری نظام بری طرح تباہی سے دوچار ہوا ہے۔

تیسیر محیسن نے فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں ہر10 میں سے 6 خاندان خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا اقتصادی بحران کے نتیجے میں غزہ کے شہریوں کی قوت خرید غیرمعمولی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ غزہ کے عوام نہ صرف غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں بلکہ وہ 99 فی صد آبادی کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں خوراک کی قلت کا ذمہ دار اسرائیل ہے: این جی اوز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.