• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں بجلی کے بریک ڈاؤن بدترین انسانی بحران کا موجب

اتوار 21-05-2017
in غزہ
0
0Pala7249
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے نتیجے میں بدترین انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔ انہوں نےعالمی برادری سے غزہ میں بجلی کے بحران اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن مندوب رابرٹ بائیبر نے کہا کہ غزہ کے دو ملین عوام وسط اپریل سے بدترین بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں جس کے نتیجے میں علاقے میں خوفناک انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسط اپریل کے بعد غزہ کی پٹی کے شہریوں کو 100 سے 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں 24 میں سے 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے کے لیے بجلی چھوڑی جاتی ہے۔ بجلی کے اس بدترین بریک ڈاؤن سے مقامی فلسطینی آبادی کی مشکلات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

رابرٹ بائیبر نے کہا کہ غزہ کے عوام گذشتہ دس سال سے اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے باعث بجلی کی قلت کا شکار ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران غزہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام بدترین بحران کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے عوام کو توانائی کے بدترین بحران سے نکالنے کے لیے فوری اور موثر امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں شہری نہ صرف بجلی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ پینے کے صاف پانی کی قلت، خوراک کی قلت، اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کی تعمیر نو میں رکاوٹ اور کئی دیگر مسائل کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں بجلی کے بریک ڈاؤن بدترین انسانی بحران کا موجب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.