غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مشرقی غزہ کے مضافاتی علاقے شجاعیہ کالونی کی ایک گلی میں پارک کی گئی گاڑی کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوچی اڈاری کے مطابق غزہ میں آتشی پتنگوں کی یونٹ کے سربراہ کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے غزہ کے نوجوانوں کے ایک گروہ نے آتشی پتنگوں کی مدد سے اسرائیلی حدود میں کافی کارروائیاں کیں جس کے تحت صیہونی آباد کاروں کو کافی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی ترجمان نے غزہ کی طرف سے اڑائے گئے آتشی پتنگوں کی وجہ سے صیہونی آباد کاروں کے مالی نقصانات کے پیچھے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔