غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں حماس کے کئی سیکورٹی ٹاور کو نشانہ بنایا اور علاقے میں زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی تباہ کر دیا۔صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی بلڈوزر پر دستی بم سے حملے کے جواب میں کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر صیہونی فوج کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حماس کے کارکنوں نے ہی اسرائیلی بلڈورز پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں صیہونی بستی کے علاقے شعاری تکفاہ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد فرار کر گئے۔