• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: بجلی کم کرنے پراسرائیل کے خلاف آج سے مظاہروں کا اعلان

بدھ 21-06-2017
in غزہ
0
0Pala7568
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو بجلی کی ترسیل میں کمی کے اعلان کے رد عمل میں آج سے غزہ اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں نیشنل یوتھ فورس اور انسداد ناکہ عوامی یوتھ فورس نے بجلی میں کمی کے پر اسرائیل کے خلاف آج سے وسیع پیمانے پرمظاہروں کی کال دی ہے۔

دونوں تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام پہلے سے گیارہ سال سے ظالمانہ محاصرے کا شکار ہیں۔ ایسے میں بحران زدہ علاقے کی بجلی کی بندش ظلم میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا بھرپور حق حاصل ہے۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اورسنہ 1948ء کے سرحدی علاقوں میں کو ملانے والے مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی بجلی کم کردی تھی۔ فلسطینی حکام اور صہیونی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صہیونی ریاست کے اقدام کی تصدیق کی ہے۔

غزہ میں نیشنل یوتھ فورس کے ترجمان محمود العلیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے علاقے کی بجلی میں کمی پہلے سے مصائب کے شکار عوام کی مشکلات کو مزید بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر مستزاد ادویہ، خوراک اور صاف پانی جیسے بحران بھی موجود ہیں۔ غزہ کی پٹی کے دوملین عوام کو ماہ صیام میں بھی چوبیس میں سے محض چند ایک گھنٹے بجلی دیکھنے کو ملتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ: بجلی کم کرنے پراسرائیل کے خلاف آج سے مظاہروں کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.