غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے سے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو غزہ کی سرحد عبور کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔عبرانی روزنامے کے مطابق فلسطینیÂ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر تفتیش کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔