غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقےÂ میں وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں الحشاشیش کےمقام پرایک مزاحمتی مرکز پرکم سے کم پانچ میزائل داغے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے توپ خانے اور مشین گنوں سے اسرائیلی ڈرون پر حملہ کیا جس کے بعد ڈرون نے اپنا راستہ تبدیل کردیا۔