• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو زخمی گرفتار

منگل 03-07-2018
in غزہ
0
0Pala11398
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے زخمی ہونے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے چار فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے رفح میں یوسف النجار اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ کے قریب آنے اور زخمی فلسطینی کو طبی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چونتیس ہوگئی ہے۔جبکہ ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، دو ماہی گیر زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.