• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صیہونی بحری گن بوٹس کے فلسطینی مچھیروں پر حملے

جمعرات 10-05-2018
in غزہ
0
0Pala7102
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی بحریہ نے بدھ کے روز فلسطینی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر حملہ کر دیا، جس سے ان کی کشتی کھلے سمندر میں الٹ گئی ، تاہم  اس میں سوار پانچ ماہی گیروں کو بروقت امدادی کارروائی کے ذریعے زندہ بچا لیا گیا۔ حملہ کے وقت فلسطینی ماہی گیر غزہ کی پٹی پر شمالی ساحلی علاقے میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں ماہی گیروں کی انجمن نے بتایا کہ عمر الھبیل نامی مچھیرے کی کشتی پر اسرائیلی بحریہ کی مشین گنوں سے لیس کشتی نے شمالی غزہ کے ساحلی علاقہ الواحہ میں حملہ کیا جس کے بعد کشتی کھلے سمندر میں الٹ کر ڈوب گئی۔

امدادی کارروائی کے نتیجے میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار پانچوں ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا گیا۔

اسی روز  اسلحہ سے لیس اسرائیلی کشتی نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے ساحلی علاقے سے مچھلیاں پکڑنے والے فلسطینی مچھیروں پر فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے اس فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ 

روزمرہ کی بنیاد پر اسرائیلی بحریہ کی گن بوٹس غزہ کے ماہی گیروں کا پیچھا کر کے انہیں ہراساں کرتی ہیں، ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں اور ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ ان کارروائیوں میں زندہ بچنے والوں کو اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار گرفتار کر لیتے ہیں۔ بعض اوقات کھلے سمندر میں اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے فلسطینی مچھیرے ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

اوسلو معاہدہ (1993) کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 سمندری میل کی حدود میں کھلے سمندر سے مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہے، لیکن معاہدے کے بعد  اور غزہ محاصرہ شدید کرنے کرنے کی غرض سے اسرائیل ماہی گیری کی بین الاقوامی طور پر طے کردہ حدود میں از خود کمی کرتا چلا آ رہا ہے، جو اب گھٹ کر تین سمندری میل تک رہ گئی ہے۔

ماہی گیروں اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ 2008-2009  میں غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوج سمندر میں ماہی گیری کو محدود کرتے کرتے ساحل تک لے آئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی بحری گن بوٹس کے فلسطینی مچھیروں پر حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.