غزہ کی پٹی میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی۔ اس دوران فلسطینی شہریوں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی تاہم ماہی گیر بہ حفاظت سمندر کے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں ماہی گیری ترک کرکے واپس کنارے کی طرف لوٹنے پرمجبور کردیا اور وہ خالی ہاتھ واپس آئے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار کی اجازت نہیں دی جاتی اور آئے روز فلسطینی اپنی جانوں پر کھیل کر ماہی گیری کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران کئی ماہی گیر شہید اور زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
