• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی فوج کے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں پرحملے جاری

پیر 21-03-2016
in غزہ
0
0Pala0725
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں پراسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بھی اسرائیلی بحریہ نے جنوبی غزہ کے ساحلی علاقے خان یونس میں سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشتیوں کو نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائرنگ کے بعد فلسطینی شہریوں کو اپنی کشتیاں ساحل پرلانا پڑیں۔

غزہ کی پٹی میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی۔ اس دوران فلسطینی شہریوں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی تاہم ماہی گیر بہ حفاظت سمندر کے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں ماہی گیری ترک کرکے واپس کنارے کی طرف لوٹنے پرمجبور کردیا اور وہ خالی ہاتھ واپس آئے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار کی اجازت نہیں دی جاتی اور آئے روز فلسطینی اپنی جانوں پر کھیل کر ماہی گیری کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران کئی ماہی گیر شہید اور زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں پرحملے جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.