• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی فوج کی غزہ میں وحشیانہ فائرنگ، دو فلسطینی شہری زخمی

ہفتہ 04-03-2017
in غزہ
0
0Pala6302
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا کی شمال مغربی کالونی میں پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی دونوں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں فلسطینیوں کو پیٹ، ٹانگوں اور کندھوں کے درمیان گولیاں لگی ہیں۔انہیں غزہ میں انڈونیشین اسپتال منتقل گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تو پ خانے سے گولہ باری کی تھی۔ اسرائیلی عبرانی ذرائع کےمطابق جمعہ کے روز شمالی غزہ سے ہلکے ہتھیاروں سے ساحلی شہر عسقلان کی طرف فائرنگ کی گئی تھی تاہم کسی فلسطینی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب عسقلان کے ساحل پر ایک راکٹ بھی گر کر پھٹا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی غزہ میں وحشیانہ فائرنگ، دو فلسطینی شہری زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.