(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کالونی میں پیش آیاجب قابض فورسز نے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں فلسطینی نوجوانوں کی عمریں 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔