• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حکومتی عمل داری میں دینے کے باوجود رفح گذرگاہ بدستور بند

بدھ 15-11-2017
in غزہ
0
0Pala9250
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیے جانے کے پندرہ روز گذرنے کے باوجود گذرگاہ دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولی نہیں جا سکی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور ’فتح‘ کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے معاہدے کے مطابق رفح راہ داری کا انتظامی کنٹرول رواں ماہ کے شروع میں فلسطینی قومی حکومت کے سپرد کردیا گیا تھا۔ توقع تھی کہ رہ گذرگاہ کا انتظام قومی حکومت کے حوالے کیے جانے کےبعد بارڈر کو کھول دیا جائے گا۔

فلسطینی حکام کی طرف سے کہا گیا تھا کہ رفح گذرگاہ کو قومی حکومت کے حوالے کرنے کے چند روز بعد کھول دیا جائے گا، مگر آج بدھ پندرہ نومبر تک ایسا نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکومت کی طرف سے رفح گذرگاہ کو کھولنے کے لیے مصر کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم شہریوں کی بیرون ملک سفر کے حوالے سے بعض تکنیکی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں حل نہیں کیا جاسکا ہے۔ مصر کا اصرار ہے کہ رفح گذرگاہ پر تعینات سابقہ فلسطینی عملہ مکمل طور پر وہاں سے نکالا جائے اور اس کی جگہ نئے اہلکار تعینات کیے جائیں۔ یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی نے یورپی یونین کے مبصرین کو بھی غزہ کی پٹی پر تعینات کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ حماس نے اسرائیل اور بین الاقوامی مندوبین کی تعیناتی پراپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی شہری امور کے زیر حسین الشیخ نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ جلد ہی رفح گذرگاہ 14 جون 2007ء سے پہلے والی حیثیت کے مطابق کھول دی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحکومتی عمل داری میں دینے کے باوجود رفح گذرگاہ بدستور بند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.