• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

تیونس کی جنگ سے متاثرہ غزہ کی تعمیرِنو میں بھرپور امداد کی یقین دہانی

جمعرات 28-08-2014
in غزہ
0
plf assurance
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کے صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طے پائی طویل جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیرِنو میں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اور تیونسی حکومت کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے الگ الگ تیونسی صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں اسرائیل کے ساتھ طے پائے
جنگ بندی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔
 
خالد مشعل نے تیونسی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے ابتدائی طور پر دو ماہ کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دو ماہ کے اندر اندر اختلافی امور پر بھی مزید بات چیت اور مذاکرات کیے جائیں گے۔
 
تیونسی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک بات چیت میں خالد مشعل نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی عوام کے صبر اور ان کی اولولعزمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ غزہ کی پٹی کی جنگی بنیادوں پر تعمیرِنو چاہتے ہیں۔ خالد مشعل نے بتایا کہ اسرائیلی کی بربریت سے غزہ کی پٹی میں تین لاکھ 50 ہزار فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ جن کی آباد کاری کی فوری ضرورت ہے۔
 
دوسری جانب تیونسی صدر نے خالد مشعل کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے ملک کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے بھرپور مالی معاونت کا یقین دلایا۔
 
قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے بھی اپنے تیونسی ہم منصب ڈاکٹر منصف المرزوقی سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات کےبارے میں تیونسی صدر کو آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.