• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

تونائی کا بحران، غزہ کے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

ہفتہ 22-04-2017
in غزہ
0
0Pala6894
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران کے شدت اختیار کرنے کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث اسپتالوں میں زیرعلاج سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے انتباہ کے بعد عرب ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بھی غزہ میں توانائی کے بحران کے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات پر انتباہ کیا ہے۔

ایک بیان میں عرب ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے زاید دنوں سے غزہ کی پٹی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن جس کے نتیجے مں اسپتالوں میں مریض تڑپ کررہ گئے ہیں۔

اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ چلڈرن وارڈ، ڈائلائیسز اور زچہ بچہ مراکز میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تشویشناک حالت میں زیرعلاج مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہں۔ لیبارٹریز میں رکھا خون ضائع ہو رہا ہے اور مریضوں کے معائنے کے لیے ٹیسٹوں کی سہولت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل سے غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران نے اسپتالوں میں مریضوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں مریض زیرعلاج ہیں جب کہ گرمی کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف علاج معالجے اور معائنے کی سہولیات ناکافی ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں موجود ادویات کا ذخیرہ بھی ضائع ہونے لگا ہے۔ چوبیس میں سے صرف چار گھنٹے بجلی آر ہی ہے جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے ماہانہ 4 لاکھ 50 ہزار لیٹر ایندھن کی ضرورت ہے۔ اسپتالوں کو بجلی سپلائی کرنے کے لیے 87 پاور پلانٹ موجود ہیں مگر اس وقت کل 2000 لیٹر ایندھن مل رہا ہے۔

عرب میڈکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں 100 نومولود بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ 113 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل ہیں، 620 ڈائلائیسز کے مریض جب کہ 40 آپریشن کے مریض موجود ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتونائی کا بحران، غزہ کے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.