• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

تعمیرنوکے لیے تعمیراتی سامان پیش آئند ہفتے غزہ پہنچے گا: یو این

ہفتہ 22-11-2014
in غزہ
0
plf nextweek
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے مندوب خاص برائے مشرق وسطیٰ رابرٹ سیری نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی کاموں کے لیے پیش آئند ہفتے کئی سو ٹن تعمیراتی سامان غزہ پہنچایا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق واشنگٹن میں اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں مسٹر سیری کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے فلسطینی قومی حکومت، اسرائیل اور اقوام متحدہ کے درمیان تعمیراتی سامان کی ترسیل کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ تینوں فریقوں کی باہمی مشاورت کے بعد غزہ کی پٹی کے لیے آئندہ  ہفتے تعمیراتی سامان کی ایک بڑی کھیپ غزہ روانہ کی جائے گی۔

یواین مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ25 ہزار خاندانوں کواپنے مکانات کی ازسرنو تعمیر یا مرمت کے لیے تعمیراتی میٹریل دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلی بڑی کھیپ آئندہ ہفتے مغربی کنارے سے غزہ منتقل کی جائے گی۔

رابرٹ سیری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قومی حکومت کی طرف سے تعمیراتی سامان کی غزہ وصولی کی تصدیق کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پیش آئند چند ہفتوں کے اندر اندر غزہ کے تمام متاثرین تک امدادی اور تعمیراتی سامان پہنچا دیا جائے۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی حالات اس کی اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔

خیال رہے کہ رواں  سال جولائی اور اگست میں اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اکاون روزہ جنگ کے نتیجے میں یزاروں کی تعداد میں رہائشی مکانات  اور نجی اور سرکاری عمارات تباہ ہوگئی تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.