ترکی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انسانی حقوق حریت [IHH] کے زیر اہتمام 40 ٹیلی ویژن چینلز اور اتنی ہی بڑی تعداد میں مقامی ریڈیو اسٹینشز نے بدھ اور جمعرات کی شب جنگ سے متاثرہ اہالیاں غزہ کے لئے طویل ترین ٹیلی تھان میں فنڈ جمع کئے۔
بدھ کی شب شروع ہونے والی یہ منفرد ٹیلی تھان جمعرات کی صبح تک جاری رہی اور اس میں 12 ملین ترک لیرہ [5.55 ملین ڈالرز] مالیت کے عطیات جمع کیے گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی تھون میں زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندہ ٹریڈ یونینز، سیاستدان، غزہ کی جنگ کور کرنے والے صحافی، بزنس مین، سول سوسائٹی کے نمائںدے، سنہ 2010 میں ماوی مرمرہ پر اسرائیلی کمانڈوز حملے میں شہید ہونے والے ترک رضاکار فرقان دوغان کے والد سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
