مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ Gesture for all ‘‘ کی جانب سے بھوک ہڑتال اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کو ارسال کردہ امدادی سامان کے ٹرک ضبط کرنے کے خلاف کی گئی ہے۔ یہ ٹرک اس تنظیم کی جانب سے دو ماہ قبل غزہ کو روانہ کیے گئے تھے جن پر طبی سامان، ادویات اور خوراک بھیجی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اردن کے راستے داخل ہونے والے ٹرک ضبط کرنے کے بعد سامان پرقبضہ کرلیا تھا۔
فلسطینی وزارت خارجہ اور فرانسیسی حکومت کی مسلسل کوششوں کے باوجود اسرائیل ضبط شدہ سامان غزہ بھجوانے پر تیار نہیں ہوا ہے جس پر تنظیم کو بھوک ہڑتال کرنا پڑی ہے۔
فرانس میں متعین فلسطینی سفیر ھائل الفاھوم نے محصورین غزہ سے یکجہتی کرنے والے کارکنوں کے نام بھیجے گئے اپنے پیغام میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایسے لوگوں پر فخر ہے جو ان کے حقوق اور انصاف کے لیے اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین