• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

الجزائر سے تیسرے امدادی قافلے کی غزہ آمد

منگل 23-12-2014
in غزہ
0
plf 3rdconvoy
0
SHARES
0
VIEWS

افریقا کے عرب ملک الجزائر میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور تاجر برادری کے تعاون سے فلسطین کے محصور شہرغزہ کی پٹی کے محصورین کے امدادی مشن کے تحت تیسرا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے۔ چند ہی ماہ قبل الجزائر کی جانب سے امدادی قافلہ غزہ بھیجا گیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الجزائر سے آنے والا امدادی قافلہ ’’الجزائر۔ غزہ 3‘‘ سوموار کی شام مصر کے راستے رفح گذر گاہ سے غزہ داخل ہوا۔ اکتوبر میں رفح گذرگاہ کی بندش کے بعد بیرون ملک سے یہ پہلے امدادی قافلہ ہے جو غزہ پہنچا ہے۔

الجزائری فلاحی ادارے اور غزہ کے امدادی مشن کے سربراہ محمد ابو مرعی نے غزہ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محصورین غزہ کی امدادی سرگرمیوں کے لیے الجزائر کے علماء، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بڑے ٹرکوں پر لائے گئے سامان میں ادویات، اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور مشینیں، خوراک، گرم کپڑے اور دیگر سامان شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الجزائری امدادی قافلہ ملک سے سمندری راستے سے روانہ ہونے کے بعد مصر کی العریش بندرگاہ پر اترا جہاں سے امدادی سامان ٹرکوں پر لاد کرغزہ روانہ کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.