(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیس سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمن الدباغ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی لاش الاقصی اسپتال پہنچا دی گئی ہے- مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقوں میں ہر جمعے کو فلسطینی مظاہرین اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں۔غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے 262 دن: اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 28 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اسماعیل ھنیہ کی بہن کو نشانہ بنایا جس کےنیتجےمیں...
Read more