غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جہاد کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعے کے رکن الشیخ نافذ عزا، خالدالبطش، خضر حبیب، احمد المدلل اور جمیل علیان شامل تھے۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں میںÂ مصالحتی کوششیں،امریکی مجوزہ امن منصوبہ صدی کی ڈیل اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اپنے حالیہ دورہ مصر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔