مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فیلڈ آبزرویٹر نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے بدھ کی شام وسطی غزہ کے جحرالدیک قصبے کے مشرق میں ’’الکامیرا‘‘ کے مقام پر کھیتوں میں کام کرتے فلسطینی کاشت کاروں کو مشین گنوں سےنشانہ بنایا۔
فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ فلسطینیوں کو کام کاج چھوڑ کر وہاں سے گھروں کو لوٹنا پڑا۔ کاشت کاروں کے چلے جانے کے بعد بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر اکاون روزہ مسلسل حملوں کے بعد مصر کی زیرنگرانی ایک عارضی جنگ بندی طے پائی تھی تاہم اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی آئے روز خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین