• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوجی کے یرغمال بنائے جانے پر فلسطین میں جشن کا سماں

پیر 21-07-2014
in غزہ
0
plf prgram
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ایک اسرائیلی فوجی کے یرغمال بنائے جانے پر مقبوضہ مغری کنارے اور بعض دوسرے فلسطینی شہروں میں جشن کا سماں ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق مغربی کنارے میں شہر آج افطار کے ساتھ ہی یہودی فوجی "شاؤل ارون” کی رہائی کی خوشی میں مزاحمت کاروں کے حق میں نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے اور بھنگڑے ڈال کر رقص کرتے رہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق مغربی کنارے کی سڑکوں پر فلسطینی من چلے قومی پرچم اٹھائے پیدل اور گاڑیوں پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ کئی دوسرے فوجی کو یر غمال بنائے جانے پر مٹھائیاں بانٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سوموار کو سحری کے وقت فلسطینی شہریوں نے یہودی فوجی کو یرغمال بنائے جانے کی خوش میں آتش بازی بھی کی، جس سے شہر کی فضاء بھی روشن ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے الخلیل شہر میں حماس سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ ریلی الخلیل میں جامع مسجد امام الحسنین کے پاس پہنچی تو اس میں مزید سیکڑوں افراد شامل ہوگئے جو پہلے سے وہاں نماز تراویح کے بعد ریلی کا انتظار کررہے تھے۔

الخلیل کے علاوہ مغربی کنارے کے کئی دوسرے شہروں اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی فلسطینی شہریوں نے غزہ میں صہیونی فوجی کو یرغمال بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز القسام بریگیڈ نے دشمن کے خلاف ایک کارروائ میں غزہ کی پٹی میں ایک صہیونی فوجی "شاؤل ارون” کو کامیابی سے جنگی قیدی بنانے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.